24 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سستے ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کے طویل مدتی منصوبے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق طویل المدتی پیداواری صلاحیت 30-2021 کے منصوبے آئی جی سیپ کی منظوری دی گئی ہے اور 10سال کی منصوبہ بندی کو بجلی کی طلب کے حساب سے ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی پیداوار درآمدی وسائل کے بجائے مقامی وسائل سے کی جائے گی، اس طرح فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 19 سے کم ہو کر صرف 2 فیصد رہ جائے گی جب کہ آر ایل این جی سے پیداوار 17 سے کم ہو کر 11 فیصد اور درآمدی کوئلے سے پیداوار 11 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد ہو جائے گی۔
نیپرا کے مطابق 2030 تک قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار 60 فیصد سے زائد ہو جائے گی۔