دنیا
Time 25 ستمبر ، 2021

مودی کو امریکی صدر بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا

امریکا کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دے دیا۔

بھارت کےوزیراعظم نریندر مودی کی امریکا کےصدر جوبائیڈن سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔

مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے والے نریندری مودی کو امریکی صدر نے عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا۔

جوبائیڈن نے نریندری مودی کو گاندھی جی کافلسفہ پڑھا دیا اور کہا کہ گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔

تاہم صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز  کیا جا رہا ہے۔

ملاقات کے ایجنڈے میں انڈو پیسیفک کی صورتحال، کوآڈ یعنی امریکا،بھارت ،جاپان اور آسٹریلیا کی شراکت داری بھی شامل تھی۔ 

مزید خبریں :