Time 25 ستمبر ، 2021
پاکستان

ائیر ایمبولینس میں صرف والد جائیں گے، فرزند عمر شریف

اداکار عمرشریف کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور امریکا روانگی کیلئے ائیر ایمبولینس کے منتظر ہیں۔

اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس کل رات گیارہ بجے پاکستان پہنچ جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ائیرایمبولینس میں صرف والد جائیں گے، پیر کو اہل خانہ امریکا روانہ ہوں گے۔

خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

مزید خبریں :