پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

کراچی پولیس کی کورونا ویکسین کارڈ سے متعلق شہریوں کو اہم ہدایت

پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں: فائل فوٹو
پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں: فائل فوٹو 

کراچی میں پولیس نے شہریوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز جانے والوں کو کورونا ویکسین کارڈ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، ریسٹورینٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز میں شہریوں کے ویکسین کارڈ چیک کیے جائیں گے۔


مزید خبریں :