پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2021

بلوچستان: داخلہ پالیسی کیخلاف احتجاج پر گرفتار طلبہ کیخلاف درج ایف آئی آر واپس

بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریڈ زون میں احتجاج کرنے پر گرفتار 75 طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے لی۔

کوئٹہ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ پچھلے کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور 3 روز قبل ریڈ زون میں احتجاج کرنے والے 75طلبہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گرفتار طلبہ کی ضما نت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

تاہم طلبہ کا مؤقف تھا کہ اس حوالے سے ایف آئی آر واپس لی جائے۔

گرفتار طلبہ کے ساتھیوں نے انسکمب روڈ پر ڈپٹی کمشنر آفس کی سامنے جمع ہوکر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔

طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آنے والے رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے طلبہ کے وفد کے ساتھ ایڈیشنل کمشنر یاسر بازئی سے مذاکرت کیے۔

مذاکرت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے طلبہ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لیے جانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

مزید خبریں :