Time 26 ستمبر ، 2021
پاکستان

پی ٹی آئی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی: محمد زبیر

مسلم لیگ ن  کے قائد نواز  شریف اور  نائب صدر  مریم  نواز کے ترجمان محمد زبیر  ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر  برس پڑے۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے  محمد زبیر نے کہا کہ حکومت بے روزگاری اور مہنگائی سمیت کسی چیز کی ذمہ  داری نہیں لیتی تویہ لوگ حکومت کیوں کرتے ہیں؟

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ  تحائف کی تفصیلات  نہیں دی جا رہیں۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حکومت کی جانب سے  شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا انفارمیشن کمیشن کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :