دنیا
Time 26 ستمبر ، 2021

شوہر گنجا ہے، نئی نویلی دلہن نے طلاق کا مطالبہ کر دیا

گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، قانونی مشیر__فوٹو فائل
گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، قانونی مشیر__فوٹو فائل 

سعودی عرب میں طلاق کا  انوکھا واقعہ پیش آیا جب نئی نویلی دلہن پر انکشاف ہوا کہ اس کے شوہر کے سر  پر  بال نہیں ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق خاتون اور  ان کے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم نئی نویلی دلہن نے شادی کے دو روز بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کیس سے متعلق مشاورت کی ہے، شوہر یہ پتہ لگانا چاہتا ہے کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب قانونی مشیر  نے بتایا کہ اگر شوہر میں پاگل پن یا جذام وغیرہ ہو تو بیوی نکاح ختم کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے لیکن گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، اس پر طلاق نہیں لی جا سکتی۔

مزید خبریں :