کھیل
Time 26 ستمبر ، 2021

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

اتوار کے روز  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کے خلاف  ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور مخالف ٹیم کو صرف 101رنز پر آؤٹ کردیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے صہیب مقصود 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

102 رنز کا ہدف بلوچستان نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بلوچستان کی جانب سے عبدالواحد بنگلزئی نے ناقابل شکست 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ اتوار کے روز کھیلے جارہے دوسرے میچ میں سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں  مدمقابل ہیں۔ 

مزید خبریں :