پاکستان
Time 27 ستمبر ، 2021

کراچی میں اچانک تیز بارش کیوں ہوئی؟ ماہرین موسمیات کا بیان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں آج اچانک ہونے والی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔

ماہر موسمیات کے مطابق صدر کے اطراف میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی، چاروں جانب سے تیز ہوائیں چلیں اور بارش مختلف سمتوں سے برسی۔

ماہر موسمیات کا کہنا ہےکہ مائیکروبرسٹ میں اچانک شدید بارش اور تیز ہوائیں چلتی ہیں، تیزبارش اور تیز ہواؤں کے باعث درخت اور دیواروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز موجود ہیں، بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اور آس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے اور  شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل دوپہر کے بعد بھی ایک بار پھر تھنڈرسیلز بن سکتے ہیں اورکل کہیں تیز  اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :