Time 27 ستمبر ، 2021
پاکستان

ریلوے نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن اسٹاف کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی

خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی، حکام— فوٹو:فائل
خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی، حکام— فوٹو:فائل

ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کے مطابق جن ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :