کھیل
Time 28 ستمبر ، 2021

اسپینش فٹبال لیگ:سیلٹا ویگو نےگراناڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی

سیلٹا ویگو نےگرناڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی —فوٹو: :لالیگا
سیلٹا ویگو نےگرناڈا کو ایک صفر سے شکست دے دی —فوٹو: :لالیگا

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں سیلٹا ویگو نے آخری لمحات میں ڈینس سواریز کے گول کی بدولت گراناڈا کو ایک صفر سے شکست دیدی۔

سیلٹا ویگو کے ہوم اسٹیڈیم بالائی ڈوس پر ہونیوالے میچ میں زیادہ کنٹرول میزبان ٹیم کا رہا ۔جس نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر حملے بھی جاری رکھے مگر گول کرنے میں کامیابی نہ مل سکی ۔

 ہاف ٹائم تک بغیر کسی گول کے مقابلہ برابر رہنے کے بعد73ویں منٹ میں سیلٹا ویگو کو برتری حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا مگر ایاگو اسپاس پنالٹی پر اسکور نہ کرسکے ۔

 گراناڈا کے گول کیپر لوئیس میکسیمانو نے ڈائیو لگاکر اسپاس کی شوٹ کو ناکام بنادیا ،پھر 90ویں منٹ تک کوئی گول نہ کرسکا ، آخری لمحات میں گراناڈا نے جارح مزاجی دکھائی مگر سیلٹا کے گول کیپر چٹان کی طرح ڈتے رہے ، کچھ ہی لمحات بعد سیلٹا ویگو کے ڈینس سواریز نے سینٹی مینا سے ملنے والی گیند کو خوبصورتی سے جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک ، صفر کی کامیابی دلادی۔

 یہ لیگ میں سیلٹا ویگو کی دوسری فتح تھی جس کے بعد وہ ٹیبلز پر13ویں پوزیشن پر آگئی۔

 گراناڈا کی ٹیم اب تک کھیلے گئے سات میں سے کوئی میچ نہیں جیت پائی۔ 

واضح رہے کہ اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل 'جیو سپر ' سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :