Time 28 ستمبر ، 2021
پاکستان

فواد چوہدری نےبلدیاتی الیکشن نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دی

وفاقی وزیرِ  اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کردیا۔

اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے مستقبل پر ہونے والی قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسے حل کرسکتے ہیں؟ سیاسی دباؤ میں کراچی کو 1100 ارب روپے دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔

انہوں نے کراچی کے حوالے سے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کیے، حکومت کے سی آر  پر خرچ کررہی ہے۔

فواد چوہدری نے لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرانا پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دیا اور کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آرہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔

مزید خبریں :