24 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو میڈیا کی اہمیت کا بھرپور احساس ہے اور وہ لوگوں کی آراء کی قوت کو سمجھتے ہیں۔
فواد چوہدری نے ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت وزیراعظم دے رہے ہیں آج تک کسی نے نہیں دیا، وہ لوگوں کی آراء کی قوت کو سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے،ہم نے 2018ءمیں ریفارمز کا آغاز کیا اور 2020ءمیں ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیے کے لیے استعمال کیا گیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن کو ایچ ڈی کیا جبکہ ریڈیو پاکستان کی ایپ اس وقت بہترین ایپ میں شامل ہوچکی ہے اور ریڈیو پاکستان بہترین کام کررہا ہے۔