کاروبار
Time 28 ستمبر ، 2021

ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے اوقات کار میں اضافہ کردیا

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشواروں کی وصولی کےلیے اوقات کار میں اضافہ کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر 29  اور 30 ستمبرکو رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہےکہ ایف بی آر سسٹم میں مسائل کی وجہ سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے آن لائن پورٹل پر باقاعدہ کام نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :