Geo News
Geo News

Time 29 ستمبر ، 2021
پاکستان

لاہور: لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتار

لاہور کےعلاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر خولہ کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گزشتہ روز ڈاکٹر خولہ کو ان کی دوست کے گھر کے باہرقتل کیا تھا۔ 

ڈاکوؤں نے مبینہ مزاحمت پر مقتولہ کو گولی مار کر قتل کیا تھا اور موبائل اور پرس لے کر فرار ہوگئے تھے۔

ڈاکوؤں کی شناخت بلال اور ایاز کے نام سے ہوئی جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔