Geo News
Geo News

Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش

کیٹی بندر سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم تبدیل ہو نے سے طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث کیٹی بندر پر ماہی گیروں کی جھونپڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، کئی جھونپڑیاں اکھڑ گئیں۔

ادھر کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، فرئیر ہال کے قریب تیز ہوا کے باعث بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا، ایک درخت بھی گرا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔