Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

علی ظفر کا ہتک عزت کا دعویٰ: میشا شفیع ان کے شوہر اور والدہ عدالت طلب

عدالت نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو
عدالت نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا/ فائل فوٹو 

لاہور: مقامی عدالت نے علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر اداکارہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال نے میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر 29 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے میشا شفیع، ان کے شوہر اور والدہ صبا حمید کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

عدالت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ ہتک عزت کے دعوے میں میشا شفیع، صبا حمید اور محمد محمود اپنے بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں لہٰذا آئندہ سماعت پر تینوں اپنے بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ علی ظفر کے وکیل کے مطابق تینوں گواہوں کے بیانات پرجرح ہونا باقی ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کررکھی ہے۔

مزید خبریں :