Time 30 ستمبر ، 2021
پاکستان

شہباز شریف کے سیڑھی پر گرنے کا واقعہ، لیگی ترجمان کا پارٹی صدر کی صحت پر بیان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے شہباز شریف کے سیڑھیوں پر گرنے کے واقعے پر بیان جاری کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ‎گزشتہ روز شہباز شریف پاؤں پھسلنے کے باعث سیڑھیوں پر گرگئے تھے لیکن وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ طبی معالج نے ‎شہبازشریف کا معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام اور فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

مزید خبریں :