30 ستمبر ، 2021
اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے 55 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 29 روپے 11پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 203 روپے 69 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔