Time 01 اکتوبر ، 2021
پاکستان

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کی اہلیہ پر فرد جرم عائد

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز  پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ، آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت  ہوئی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہباز شریف نے کمر کی تکلیف کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔

احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :