Time 01 اکتوبر ، 2021
پاکستان

مریضوں کے داخلے کیلئے پاکستان پالیسی نرم کرے، افغانستان کی اپیل

افغان حکومت نے پاکستان سے مریضوں کے علاج اور پاکستان داخلے میں مدد کی اپیل کردی۔

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر ایمبولنس کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ طالبان کے نئے سرحدی انچارج سید غازی اللہ کہتے ہیں کہ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کیلئے پالیسی میں نرمی کرے۔

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر جہاں بہت سے افغان شہری سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں وہیں ایمبولینسز کی لمبی قطار بھی لگی ہوئی ہے۔

افغانستان میں صحت کی ناکافی سہولیات سے مجبور افغان عوام مریضوں کے ساتھ ہر صورت سرحد پار کرنا چاہتے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں طورخم پر تعینات طالبان کے نئے انچارج نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کے لیے پالیسی میں نرمی پیدا کرے۔

مزید خبریں :