01 اکتوبر ، 2021
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کے کپتان امام الحق باؤنڈری بورڈ سے ٹکراکر زخمی ہوگئے۔
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میچ کے دوران بلوچستان کے کپتان امام الحق انجری کاشکار ہوئے ہیں۔
امام الحق فیلڈنگ کرتے ہوئے باؤنڈری بورڈز سے ٹکراگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہرلےجایاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امام الحق کا اسپتال میں ایکسرے مکمل کرلیا گیا ہے اور ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں جب کہ ایکسرے میں امام الحق کی پسلیوں میں کوئی فریکچر نہیں آیا۔