Time 01 اکتوبر ، 2021
پاکستان

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث دو ملزمان کو سزا سنادی گئی

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک سال قبل دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے — فوٹو:فائل
ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک سال قبل دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے — فوٹو:فائل

حیدر آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے دو مقدمات میں دو ملزمان کو  قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک سال قبل دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا جبکہ ملزمان کی نشاندہی انٹرپول کی جانب سے کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک ملزم وقار حسین نے لولی چائلڈ کے نام سے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا جس پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کی جاتیں تھیں۔

عمران ریاض کے مطابق دوسرا ملزم ندیم ہے جس نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا تھا۔ 

حیدر آباد کی عدالت نے دونوں ملزمان کو تین، تین سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مزید خبریں :