Time 01 اکتوبر ، 2021
کاروبار

پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد ایل این جی بھی مہنگی ہوگئی

ایل این جی 2.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل
ایل این جی 2.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری— فوٹو:فائل

ملک میں پیٹرول اور ایل پی جی کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بھی مہنگی ہوگئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمت بڑھانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی 2.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو گئی ہے اورقیمت کا تعین ستمبر کیلئے کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.35 ڈالر جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.09ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :