دنیا
Time 02 اکتوبر ، 2021

آسٹریا میں ایک شخص کو گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا

آسٹریا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی  —فوٹو: فائل
آسٹریا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی  —فوٹو: فائل 

آسٹریا میں ایک شخص کو اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق مارچ میں اپنی گرل فرینڈ کے بہیمانہ قتل کے جرم میں ایک آسٹرین شخص کو جمعے کے روز  ویانا کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ۔

خبر رساں ایجسنی کے مطابق 47 سالہ مجرم کو  ذہنی طور پر غیر معمولی مجرموں کی جیل میں رکھا جائے گا جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران قاتل نے تھوڑا پچھتاوا ظاہر کیا اور کہا میں یہ بلکل نہیں کرنا چاہتا تھا۔

خبر رساں ایجسنی کے مطابق مجرم نے ویانا کے ایک اسٹور میں اپنی 35 سالہ گرل فرینڈ کو  پہلے تشدد کا نشانہ بنا یا  تھا اور پھر اسے آگ لگادی تھی۔

تاہم اسٹور کے باہر موجود افراد نے لڑکی کو اسٹور سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 4 ہفتوں تک  انتہائی نگہداشت رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

مزید خبریں :