دنیا
03 اکتوبر ، 2021

ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی فاتحہ خوانی کے موقع پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق کابل میں مسجد کے داخلی دروازے پر دھماکا اُس وقت ہوا جب طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی جاری تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے دروازے پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ 

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ طالبان جنگجوؤں نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

علاوہ ازیں طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی کابل میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد نہیں بتائی تھی۔

ترجمان طالبان کا ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ کابل میں عیدگاہ مسجد کے دروازے پر بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دھماکا عیدگاہ جامع مسجد کے داخلی دروازے کے قریب ہجوم میں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کا انتقال ہوا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM