Time 04 اکتوبر ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

'گلوبل وائس میسج'، واٹس ایپ کے نئے فیچر کا کیا فائدہ ہوگا؟

واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئے دن نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے__فوٹو فائل
واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئے دن نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے__فوٹو فائل

کیا آپ کو بھی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر طویل دورانیے کے وائس میسجز پریشان کرتے ہیں؟

واٹس ایپ صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئے دن نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے اور اب کمپنی وائس میسج کے فیچر کی اپ ڈیٹ پر کام کررہی ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے 'گلوبل وائس میسج پلیئر' پر کام شروع کیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن اور آئی فون کے بیٹا ورژن کیلئے دستیاب ہوگا۔

گلوبل وائس میسج پلیئر کیا ہے؟

اکثر صارفین لمبے وائس میسج سے اکتا جاتے ہیں اور چیٹ نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ چیٹ چھوڑنے کی صورت میں وائس میسج کی آواز بند ہوجاتی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت آپ وائس میسج سنتے ہوئے چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جاسکیں گے__فوٹو: ویب بیٹا انفو
مذکورہ فیچر کے تحت آپ وائس میسج سنتے ہوئے چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جاسکیں گے__فوٹو: ویب بیٹا انفو

اس فیچر کے تحت آپ وائس میسج سنتے ہوئے مذکورہ چیٹ چھوڑ کر دوسری چیٹ پر جاسکیں گے اور اس صارف کو باآسانی جواب دے سکیں گے۔

اسے گلوبل نام بھی اسی لیے دیا گیا ہے کیونکہ یہ آپ کی اسکرین کے بالکل اوپر دکھائی دے گا، آپ جب چاہیں اسے سنتے ہوئے روک سکتے ہیں یا اسکرین سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔

مزید خبریں :