پاکستان
Time 04 اکتوبر ، 2021

کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ عمران خان کا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہےکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا فیصلہ عمران خان کا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میرے نوٹس میں نہیں ہیں، جو  ہتھیار   پھینکےگا، آئین کو مانےگا، اسی سے مذاکرات ہوں گے۔

 پنڈورا پیپرز سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سات سو افراد کے خلاف تحقیقات کا کہہ کر سب کے منہ بند کرا دیے، پنڈورا پیپرز میں نیا کچھ نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس کی نفری میں1000اہلکاروں کا اضافہ کر رہے ہیں،جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں،تین ہفتوں کے اندر افغانستان کے لیے آن لائن ویزہ سروس کا اجرا کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 15اگست سےاب تک افغانستان سے 20 ہزار افراد پاکستان آئے، ہماری پالیسی ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں شناختی کارڈ بنوانےکی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایف آئی اے کو ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے، ایف آئی اے نےکچھ افراد کو گرفتار  بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :