Time 04 اکتوبر ، 2021
پاکستان

گرین لائن بسوں میں لندن میٹرو سے زیادہ سہولیات ہیں، گورنر سندھ

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں گرین لائن بس سروس فعال ہونے کی ایک اور تاریخ دے ڈالی۔

گورنر سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ گرین لائن بس میں بیٹھ کر حیدری اسٹیشن پہنچے۔

انہوں نے بس میں سرجانی سے حیدری تک سفرکرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے گرین لائن بس سروس کے فعال ہونے کی ایک اور تاریخ دی اور کہا کہ تھوڑا کام باقی ہے جسے مکمل کرکے جلد وزیراعظم اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بسوں میں لندن میٹرو سے زیادہ سہولیات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا خواب نواز شریف نے نہیں دیکھا، انھوں نے لندن کا خواب دیکھا اور وہیں چلے گئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں جن کوگوں کے نام آئے ہیں وہ جواب دہ ہیں، عمران خان کرپشن کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گا۔ 

مزید خبریں :