دنیا
Time 04 اکتوبر ، 2021

سروس متاثر ہونے پر ٹوئٹرکا فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام پرطنز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دنیا بھر میں سروس ڈاؤن ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور سگنل نے واٹس ایپ ، فیس بک اور انسٹاگرام پر طنز کیا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اپنے آفیشنل ٹوئٹر  اکاؤنٹ پر 'سب' کو ہیلو کہا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی ٹوئٹ پر واٹس ایپ کی جانب سے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیلو کی صورت میں جواب دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے ہیلو کہنے پر ٹوئٹرکے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) جیک ڈورسی نے مزید طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ میں نے سوچا تھا کہ یہ انکرپٹڈ ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر کی ٹوئٹ پر فیسک بک کی ملکیتی کمپنی انسٹاگرام نے بھی اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سب کو ہائے کہتے ہوئے 'ہیپی منڈے' کہا ہے۔

 دوسری جانب واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی ایپ 'سگنل ' کے نئے صارفین میں اضافہ ہونے لگا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں سگنل نے نئے صارفین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ  بندش کے دوران کیسے کام کیا جاتا ہے۔

سگنل کا کہنا ہے کہ وہ بند ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس کی بحالی کے لیے کام کرنے والے انجینیئرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی ایپ 'سگنل ' کو ایپ واٹس ایپ کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوگئی ہے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تینوں ایپلیکیشنز کی سروسز میں تعطل کو 2 گھنٹے سے زائد ہوچکا ہے جس کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ساتھ ہی تنقید بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ’بعض‘ لوگوں کو واٹس ایپ کے استعمال میں مسئلہ درپیش ہے، ہم چیزوں کو معمول پر لانے کیلئے کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :