04 اکتوبر ، 2021
دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز میں متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمت 5.5 فیصد گرگئی۔
دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز کئی گھنٹے سے تعطل کا شکار ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
وہیں امریکی اسٹاک مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمت گرگئی ہے۔
نیویارک میں امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے حصص کی قیمت 5.5 فیصد تک گرگئی ہے۔