Time 05 اکتوبر ، 2021
پاکستان

حکومت پابندی کے باوجود بس اڈوں پر ویکسین سرٹیفکیٹ کی جانچ شروع نہ ہوسکی

حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود بس اڈوں پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی باقاعدہ جانچ پڑتال شروع نہیں ہو سکی۔

کورونا وبا میں کمی کے ساتھ فیصل آباد جنرل بس اسٹینڈ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں اور دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں میں مسافروں کی تعداد بڑھنا شروع ہو چکی ہے تاہم حکومت کی جانب سے سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کا انتظام نظر نہیں آرہا۔

فیصل آباد کے جنرل بس اسٹینڈ پربھی ہزاروں مسافروں کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا کوئی انتطام موجود نہیں۔

جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ عملے کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو 100 فیصد یقینی بنایا گیا ہے جب کہ مسافروں کی جانچ پڑتال کا عمل کچھ مشکلات کا شکار ہے، ڈرائیور کنڈیکٹر کے ویکسین سرٹیفکیٹ کی موجودگی میں ہی ان کے بس میں سوار ہونے کو یقینی بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :