28 اپریل ، 2021
کوروناکے بڑھتےکیسز کے باعث پنجاب حکومت نے پابندیاں مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہرقسم کی کاروباری سرگرمیاں شام 6 بجے سے سحری تک مکمل بند رہیں گی تاہم پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز اور ویکسی نیشن سینٹرزکھلیں رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد جب کہ ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلیں گی تاہم ہفتےاور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔
مزید برآں اس دوران صوبے بھر میں کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہو گی جب کہ ان پابندیوں کا اطلاق 17 مئی تک رہے گا۔