Time 05 اکتوبر ، 2021
کاروبار

مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کےگوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

 کراچی میں تین روز میں مرغی کا گوشت 350 روپے سے 440 روپےکلو ہوگیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت بھی 30 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔

 ادھرکوئٹہ میں مرغی کا گوشت تین سو پچاس روپے سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو ہوگيا ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت بھی 250 سے بڑھ کر290 روپے ہوگئی ہے، دکانداروں کا کہنا ہےکہ انہیں فارم سے ہی مرغی مہنگی مل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کو مرغی سپلائی ہوتی ہے، وہیں سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، اگر یہی صورت حال رہی تو مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :