Time 05 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا انکشاف

آریان خان ان دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے— فوٹو:فائل
آریان خان ان دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے— فوٹو:فائل

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے والد سے متعلق بھی تفتیش میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

گزشتہ دو روز سے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور اِن دنوں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ والد اس وقت کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔

خیال رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :