پولیس نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ سے اہم شواہد حاصل کرلیے، چیٹ لیک

پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے: وکیل آریان/ فائل فوٹو
پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے: وکیل آریان/ فائل فوٹو

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی )  نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کے ضبط شدہ فون سے واٹس ایپ چیٹ کی صورت اہم شواہد حاصل کرلیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، این سی بی حکام نے آریان سمیت گرفتار 2 افراد کی واٹس ایپ چیٹ سے حیران کن اور اعتراف جرم کرتا مواد برآمد کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا  بتانا ہے کہ  آریان کے موبائل فون سے برآمد واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے  جس کے لیے انہوں نے  مختلف قسم کے کوڈز کا استعمال کیا۔

دوسری جانب آریان خان کے وکیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پولیس کو ان کے مؤکل سے کسی قسم کی کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ آریان خان کو اتوار کے روز منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں این سی بی کی جانب سے عدالت سے آریان سمیت گرفتار 8 افراد کا رواں ہفتے جمعرات تک کا ریمانڈ منظور کروایا گیا تھا۔

 اس سے قبل  بتایا گیا تھا کہ دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے روپڑے اور اعتراف کیا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔


مزید خبریں :