Time 06 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتاری کے بعد کھانے کیلئے کیا دیا گیا؟

آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا__فوٹو فائل
آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا__فوٹو فائل

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کھانے پینے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے آریان سمیت اس کے دوستوں کو گھر سے آنے والا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا۔

آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیے گئے جو کہ دفتر کے قریب سے ہی منگوائے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے آریان سمیت گرفتار دیگر افراد کو گھر کا پکا ہوا کھانا یا گھر سے بھیجے جانے والا خاص کھانا دینے سے سختی سے منع کیا اور قریبی ریسٹورینٹ سے بریانی کا انتظام کرنے کیلئے کہا گیا۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا اور 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں :