Time 06 اکتوبر ، 2021
پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی، فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) تعینات کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو  ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل پاک فوج میں ہونے والے تقرر و تبادلوں میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا۔

اس کے علاوہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات  کیا گیاہے جبکہ میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کون ہیں؟

پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے چیف لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔

انہوں نے ایک انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب میں کمانڈ کیا، آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اسٹاف کالج کوئٹہ اورایڈوانس اسٹاف کورس برطانیہ کے گریجویٹ ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کمانڈر فائیو کور  سندھ بھی رہے ۔

مزید خبریں :