آریان خان کو شِپ پر بلانے والے ارباز مرچنٹ کون ہیں؟

آریان خان جو کہ بالی وڈ کے بادشاہ شارخ خان کے بیٹے ہیں جبکہ ارباز مرچنٹ آریان اور ان کی بہن سہانا خان کے قریبی دوست ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا
آریان خان جو کہ بالی وڈ کے بادشاہ شارخ خان کے بیٹے ہیں جبکہ ارباز مرچنٹ آریان اور ان کی بہن سہانا خان کے قریبی دوست ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان ، ارباز مرچنٹ اور مونمن دھامیچا کو بھارتی نارکوٹکس بیورو کی جانب سے منشیات کیس میں حراست میں لینے کی خبریں 3 اکتوبر کو سامنے آئیں۔

آریان خان بالی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں جبکہ ارباز  مرچنٹ آریان اور ان کی بہن سہانا خان کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے ہی آریان کو اس روز شپ پر ہونے والی پارٹی میں مدعو کیا تھا۔

ارباز مرچنٹ کا انسٹا گرام اکاؤنٹ تو  پرائیوٹ ہے لیکن بظاہر لگتا ہے کہ وہ بالی وڈ اسٹارز کے بچوں میں کافی مشہور ہیں ۔

26 سالہ ارباز مرچنٹ کو کافی بالی وڈ اسٹارز کے بچوں نے انسٹا گرام پر فالو کیا ہوا ہے ،جن میں  شاہ رخ کی بیٹی سہانا اور بیٹا آریان کے ساتھ ساتھ عرفان خان کے بیٹے  بابل خان ، پوجا بیدی کی بیٹی آلایا، چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے شامل ہیں۔

ارباز مرچنٹ کے انسٹاگرام پر 30 ہزار سے زائد فالورز ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا
ارباز مرچنٹ کے انسٹاگرام پر 30 ہزار سے زائد فالورز ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا

ارباز مرچنٹ کے انسٹاگرام پر 30 ہزار سے زائد فالورز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز مرچنٹ کے والد اسلم ایک وکیل ہیں لیکن وہ اپنا خاندانی لکڑی کا کاروبار بھی سنبھالتے ہیں جبکہ ارباز کے نانا ہائی کورٹ کے سابق جج ہیں۔

انسٹاگرام پر ارباز کی آریان ،سہانا ، اننیا پانڈے اور دیگر بالی وڈ شخصیات کے بچوں ساتھ کافی تصاویر موجود ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا
انسٹاگرام پر ارباز کی آریان ،سہانا ، اننیا پانڈے اور دیگر بالی وڈ شخصیات کے بچوں ساتھ کافی تصاویر موجود ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا

انسٹاگرام پر ارباز کی آریان ،سہانا اور اننیا پانڈے اور دیگر بالی وڈ شخصیات  کے بچوں  ساتھ کافی تصاویر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ  بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس دوران شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :