07 اکتوبر ، 2021
کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہےکہ زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تقریباً آدھے راستے کھولے جاچکے ہیں۔
ضیا لانگو نے کہا کہ کافی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے لیکن چند گھنٹوں میں سڑکوں کو کلیئرکریں گے، متاثرہ علاقے دور دراز کے علاقے ہیں، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنےمیں وقت لگےگا۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کےلیے تمام وسائل استعمال کررہےہیں، ہرنائی کے اسپتال میں سہولیات کافی نہیں اس لیے شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں نقصانات کی اطلاعات ہیں جب کہ زلزلے سےسرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔