ویڈیو: رسم کی انجام دہی، دلہا دلہن مہمانوں کے سامنے گرپڑے

شادی بیاہ کی تقریبات میں دلچسپ واقعے پیش آنا معمولی بات ہے لیکن بعض اوقات کچھ منفرد رسومات سب کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لیتی ہیں۔

اسی قسم کی ایک مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن ایک دوسرے کو گود میں اٹھا رہے ہیں جب کہ دلہے کے پیچھے بھی ایک لڑکا موجود ہے۔

اس رسم کی انجام دہی کے دوران پیچھے کھڑے لڑکے نے جیسے ہی دلہا دلہن کو چھوڑا تو وہ زمین پر آگرے۔

مذکورہ ویڈیو بھارت کی ہے جس پر صارفین تبصرے پیش کررہے ہیں۔ 

ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ ہمارے بھارت میں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

ایک اور صارف نے اظہارِ خیال کیا کہ اس قسم کی رسومات آپ کو بھارت کے علاوہ اور کہیں نہیں دیکھنے کو مِلیں گی۔

مزید خبریں :