30 اگست ، 2021
بھارت میں شادیوں کے دوران غیر معمولی واقعات کا پیش آنا اب معمول کی بات بن گئی ہے اور اب شادی کے روز مہمانوں کے سامنے دلہا دلہن کے ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھانے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر ایک شادی کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ناراض دلہن کو دلہا اور منڈپ میں موجود پنڈت پر بھی ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ناراض نظر آنے والی دلہن منڈپ میں پنڈت اور دلہا کے درمیان موجود ہے، دلہن کی جانب سے پہلے پنڈت کو تھپڑ مارا گیا پھر دلہن نے دلہا کی جانب پلٹتے ہوئے اس پر چلانا شروع کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنڈت کی پٹائی لگانے کے بعد دلہن نے گٹکا کھاتے دیکھ کر دلہا کو بھی تھپڑ رسید کر دیا اور اسے گٹکا فوری تھوکنے کاحکم دیا۔
جس کے بعد ویڈیو میں دلہا کو منڈپ سے کھڑے ہو کر شادی میں شریک خواتین کو ہٹاکر گٹکا تھوکتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔