پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2021

ن لیگ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو حکومت کیلئے این آر او قرار دیدیا

مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کو حکومت کیلئے این آر او قرار دے دیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب کابینہ کے فیصلوں، وزرا کی کرپشن، آٹا، چینی، دواؤں اور ایل این جی جیسے اسکینڈل پر نیب کچھ نہیں کر سکے گا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنڈرورا پیپرز میں شامل تمام افراد بھی نیب سے بچ جائیں گے، الیکشن سے پہلے مخالفین کو من پسند ججوں کے ذریعے راستے سے ہٹایا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدنیتی پر مبنی کالا قانون گارنٹی ہے کہ اس حکومت کے رہنے تک موجودہ چیئرمین نیب برقرار رہےگا اور حکومت کی کرپشن پر این آر او دیتا رہے گا۔

مزید خبریں :