کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2021

ورلڈکپ پاک بھارت ٹاکرے میں امپائرنگ کے فرائض کون انجام دیں گے؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے امپائرز اور ریفریز پینل کا اعلان کردیا۔

16 رکنی امپائرنگ پینل میں پاکستان سے علیم ڈار اور احسن رضا شامل ہیں۔ 24 اکتوبر کو ہونیوالے پاک بھارت میچ کو ماری ایرامس اور کرس گفانے سپروائز کریں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 4 میچ ریفریز  اور 16 امپائرز میچز سپروائز کریں گے۔

ہر میچ میں نیوٹرل امپائرز کا تقرر  ہوگا۔ امپائرز میں پاکستان سے احسن رضا اور علیم ڈار کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

علیم ڈار چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفریز کے پینل میں پاکستان سے کوئی نام شامل نہیں۔

آئی سی سی نے ساتھ ہی ابتدائی راؤنڈز کے میچز میں بھی امپائرنگ پینل کی تقرری کردی ہے۔

24 اکتوبر کو ہونیوالے پاک بھارت میچ میں جنوبی افریقا کے ماری ایرامس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفانے آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ النگ ورتھ ٹی وی امپائر جبکہ پاول ریفل فورتھ امپائر مقرر کیے گئے ہیں۔  ڈیوڈ بون اس میچ کے ریفری نامزد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :