پاکستان
Time 07 اکتوبر ، 2021

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ربیع الاول سن 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ، 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نماز عصر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔

چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے  مطابق 12ربیع الاول 19 اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت نے عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے عید میلاد البنی ﷺکے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری بھی دی ہے۔

مزید خبریں :