کھیل
Time 08 اکتوبر ، 2021

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوتے کے ساتھ اپنی شادی کی انگھوٹی بھی چوری کروا بیٹھے

برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوتے چوری ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کی انگوٹھی سے ہاتھ دھوبیٹھنے کے سبب مشکل میں آگئے ہیں۔ —فوٹو: فائل
برطانیہ کے ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوتے چوری ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کی انگوٹھی سے ہاتھ دھوبیٹھنے کے سبب مشکل میں آگئے ہیں۔ —فوٹو: فائل

برطانوی  ٹینس اسٹار اینڈی مرے جوتے چوری ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کی انگوٹھی سے ہاتھ دھوبیٹھنے کے سبب مشکل میں آگئے۔

اُنہوں نے انگوٹھی کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کردی۔


اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اُنہوں نے رات ڈنر سے واپسی پر جوتے خشک ہونے کیلئے گاڑی کے نیچے رکھ دیے تھے، اگلی صبح دیکھا تو جوتے غائب تھے، وہ نئے شوز لے کر ٹریننگ کرنے چلے گئے۔

برطانوی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹریننگ پرکوچ نے پوچھا کہ انگوٹھی کہاں ہے تو اُنہیں یاد آیا کہ انگھوٹھی تو جوتے کے ساتھ باندھی تھی۔

برطانوی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹریننگ پرکوچ نے پوچھا کہ انگوٹھی کہاں ہے تو اُنہیں یاد آیا کہ انگھوٹھی تو جوتے کے ساتھ باندھی تھی —فوٹو: فائل
برطانوی ٹینس اسٹار نے کہا کہ ٹریننگ پرکوچ نے پوچھا کہ انگوٹھی کہاں ہے تو اُنہیں یاد آیا کہ انگھوٹھی تو جوتے کے ساتھ باندھی تھی —فوٹو: فائل

اینڈی مرے کا کہنا تھا کہ وہ ٹریننگ کے وقت انگوٹھی کو جوتے کے ساتھ باندھ دیتے تھے، جو جوتا لے گیا وہ انگوٹھی بھی لے گیا۔

اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں اپیل کی ہے کہ انگوٹھی واپس کردی جائے کیوں کہ وہ گھر میں مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

مزید خبریں :