08 اکتوبر ، 2021
لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنا جواب ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرایا جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کےصدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا تھا۔
شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازسمیت فیملی کے دیگر افراد پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔