پاکستان
Time 08 اکتوبر ، 2021

گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے

ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران اوراسد بلوچ کے استعفے منظور کیے گئے، ذرائع— فوٹو:فائل
ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران اوراسد بلوچ کے استعفے منظور کیے گئے، ذرائع— فوٹو:فائل

گورنربلوچستان سید ظہور آغا نے صوبائی کابینہ میں شامل 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے۔

6 اکتوبر کو بلوچستان کابینہ کے ناراض ارکان نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے تھے جبکہ استعفے دینے والے افراد میں عبدالرحمٰن کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق گورنربلوچستان نے 3 ناراض وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں، جن وزرا کے استعفے منظور ہوئے ہیں اُن میں ظہوربلیدی، سردارعبدالرحمان کھیتران اوراسد بلوچ شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے اور کہا کہ 12 لوگوں کے کہنے پراستعفیٰ نہیں دوں گا۔

ان کا کہنا تھاکہ اتحادی جماعتوں اوربی اے پی کے اکثرارکان میری حمایت کررہے ہیں، کچھ ساتھی 4 بار  پہلے بھی مجھے ہٹانے کی کوشش کر چکے ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھاکہ ہماری کوشش ہے کہ وزرا اپنے استعفے واپس لیں تاہم وزرا نے استعفے واپس نہیں لیے تو ہم نئے وزیربنائیں گے۔

مزید خبریں :