سارہ اور فلک کی بیٹی کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئیں

جو درد ماں کو محسوس ہوتا ہے وہ ایک وقت میں 20 ہڈیاں ٹوٹ جانے کے درد جیسا ہوتا ہے، فلک__فوٹو: انسٹاگرام
جو درد ماں کو محسوس ہوتا ہے وہ ایک وقت میں 20 ہڈیاں ٹوٹ جانے کے درد جیسا ہوتا ہے، فلک__فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں والدین کا درجہ حاصل کرنے والی شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی بیٹی کی پہلی جھلک منظرِ عام پر  آگئی۔

فلک شبیر نے کچھ دیر قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اور  دو تصاویر شیئر کیں، ویڈیو میں ان کی بیٹی کو سارہ خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے پوسٹ پر سارہ خان کیلئے جذبات سے بھرپور طویل کیپشن بھی لکھا۔

فلک شبیر کا کہنا تھا کہ جب حقیقی طاقت دکھانے اور  درد برداشت کرنے کی صلاحیت کی بات آتی ہے تو خواتین سب کو مات دے دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمل کے 9 ماہ کے دوران عورت کو کئی تکالیف سمیت، سینے کی جلن، نیند نہ آنا، کمر میں درد اور موڈ میں تبدیلی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور  پھر اس بات کا ذہنی دباؤ کے جو  زندگی آپ کے اندر  پل رہی ہے وہ صحت مند ہو۔

فلک نے مزید لکھا کہ پھر  پیدائش کے وقت جو درد ماں کو محسوس ہوتا ہے وہ ایک وقت میں 20 ہڈیاں ٹوٹ جانے کے درد جیسا ہوتا ہے۔ کیا آپ ماؤں کے درد اور محبت کا تصور کر سکتے ہیں؟ سبحان اللہ!

گلوکار نے لکھا کہ مجھے ماؤں کے سپر ہیرو ہونے پر  یقین آگیا ہے کیونکہ اس جہان میں وہ ہر چیز سے مقابلہ کر سکتی ہیں۔

سارہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے فلک نے لکھا کہ سارہ تم صرف میری بیٹی کی ماں نہیں بلکہ میرے دل کی دھڑکن ہو، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ تم سے محبت کروں گا۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے عالیانہ فلک رکھا ہے۔

مزید خبریں :