10 اکتوبر ، 2021
اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔
امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔
خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 20 ستمبر کو 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔